ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: الیکٹری فکیشن میں ساؤتھ ویسٹرن ریلوے نے نیا ریکارڈ قائم کیا، گزشتہ اقتصادی سال میں 874کلو میٹر ریلوے لین کا الیکٹری فکیشن مکمل

بنگلورو: الیکٹری فکیشن میں ساؤتھ ویسٹرن ریلوے نے نیا ریکارڈ قائم کیا، گزشتہ اقتصادی سال میں 874کلو میٹر ریلوے لین کا الیکٹری فکیشن مکمل

Sat, 08 Apr 2023 12:11:19    S.O. News Service

بنگلورو،8/اپریل(ایس او  نیوز) ”گرین ریلوے“ کی جانب سے گامزن ساؤتھ ویسٹرن ریلوے نے گزشتہ اقتصادی سال میں 874کلو میٹر لین کو الیکٹری فکیشن کے ذریعہ دیگر شعبہ جات پر سبقت حاصل کر تے ہو ئے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس طرح اس شعبہ میں 72فیصد لین کاا لیکٹری فکیشن مکمل ہوا ہے۔

اطلاع کے مطابق مارچ2024کے آخر تک ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کو مکمل طو رپرا لیکٹری فکیشن کے دائرہ میں لانے کا نشانہ مقرر کیا گیا،جس کے تحت تعمیری کام زوروں سے جاری ہے۔ایس ڈبلیو آر ذرائع کے مطابق سال2021-22میں 550کلومیٹر،2022-23میں 874کلومیٹر سے زیادہ ریلوے لین ا لیکٹری فکیشن کیا گیا ہے، کل3,629کلو میٹر سے2,615کلومیٹر لین کاا لیکٹری فکیشن مکمل ہوا ہے۔

ذرائع نے بتا یا کہ بالخصوص میسور۔ہبلی ڈویژن روٹ میں ڈبلنگ اورا لیکٹری فکیشن کا کام ایک ساتھ ہوا ہے۔ ایس ڈبلیو آر کے افسران نے بتا یا کہ بنگلور ڈویژن میں 90فیصدا لیکٹری فکیشن مکمل ہوا ہے،اس سے قبل جولار پیٹ،بنگلورو، میسورو،دھر مارورم،ہسوراور چکبالا پور تا سولور۔کنیگل۔چکبالاپور۔چنتامنی۔سرینواس پور۔ بنگارپیٹ کام مکمل ہوا ہے۔

ذرائع نے بتا یا کہ ہبلی ڈویژن میں حال ہی میں دیور گڈا۔ کرجگی۔ہبلی روٹ میں ا لیکٹری فکیشن کا کام مکمل ہوا ہے۔100کلو میٹر رفتار کا ٹسٹ کیا گیا ہے،ساتھ ساتھ ہبلی ڈویژن کے تنائی گھاٹ۔ کینرل راک،لونڈا،دسور۔ بیلگاوی، کولیم،مڈگاؤں،گدگ کے ہولے آلور تا دھارو اڑ میں کام اور ٹسٹ کامیابی کے ساتھ ہوا ہے۔ اسی طرح میسور ڈویژن میں میسور۔چامراج نگر،چک جاجور۔ تو لاھنسے،دیور گڈا۔سمپی گیرے۔ کدوری۔ ہاسن۔ ارسیکیرے، کڈور۔ سکھرائے پٹن اور بیرور۔ماسرا ہلی تک ا لیکٹری فکیشن مکمل ہوا ہے۔

ریلوے افسران نے بتا یا کہ جے ایس ڈبلیو،این ٹی پی سی، کوڈگی،ریلوے ڈیزل شیڈ سمیت83.66 کلومیٹر دیگر روٹ کا بھی الیکٹری فکیشن کیا گیا ہے۔ایک سال کے اندر ساؤتھ ویسٹرن ریلوے نے 11ٹی ایس ایس (بجلی، سپلا ئی مرکز) تعمیر کیا ہے،جس کے تحت100سے زیادہ ریل گاڑیوں کو ڈیزل سے پاور انجن میں تبدیل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتا یا کہ اس روٹ میں ریل گاڑیاں پاور انجن میں تبدیل ہونے کی وجہ سے ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کو سالانہ200کروڑ روپیوں سے زیادہ کی بچت ہو ئی۔ایک سال میں پاسنجر ریل گاڑیوں سے73کروڑ،مال بردار ریل گاڑیوں سے132کروڑ کا خرچ بچا ہے۔


Share: